واشنگٹن (شِںہوا) امریکہ میں چین کے سفیر شۓ فینگ نے کہا ہے کہ امریکہ اور چین کو تاریخ، عوام اور دنیا کے لیے اپنی ذمہ داری نبھانا اور اپنے تعلقات کے روشن مستقبل کا آغاز کرنا چاہیے۔
ان خیالات کا اظہار امریکہ میں چینی سفیر شۓ فینگ نے چین۔ امریکہ سفارتی تعلقات کے قیام کی 45 ویں سالگرہ اور 2024 کے چینی نئے سال کے جشن پر چینی سفارت خانے میں منعقدہ ایک استقبالیہ تقریب سے خطاب میں کیا۔
شۓ نے کہا کہ گزشتہ 45 برس میں چین۔ امریکہ تعلقات کئی ڈرامائی لمحات اور موڑ آئے لیکن یہ آگے بڑھتے رہے جس سے دونوں ممالک اور دنیا کو فائدہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ "ایک دوسرے سے منہ موڑنا" دونوں ممالک کے لئے کوئی آپشن نہیں ہے۔ ایک فریق کے لئے دوسرے فریق کی ازسرنو تشکیل کی کوشش بھی غیر حقیقی ہے اس کے علاوہ تنازعات اور تصادم کے نتائج دونوں فریقین کے لئے ناقابل برداشت ہیں۔
اس موقع پر مشرقی ایشیاء و بحرالکاہل امور کے لیے امریکی نائب وزیر خارجہ ڈینیل کریٹن برنک نے کہا کہ امریکہ چین کے ساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہے تاکہ امریکہ ۔ چین تعلقات کو ذمہ دارانہ طریقے سے منظم کرنے، اعلیٰ سطح پر رابطے برقرار رکھنے اور اس پرعمل درآمد ہوسکے جس کی بنیاد دونوں رہنماؤں کے درمیان کیلیفورنیا کے شہر ووڈ سائیڈ میں منعقدہ سربرہ کانفرنس میں رکھی گئی تھی۔
امریکہ ۔ چین تعلقات قومی کمیٹی کے صدر اسٹیفن اورلنز اور یو ایس چائنہ بزنس کونسل کے صدر کریگ ایلن نے اپنی اپنی تقاریر میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کا جائزہ پیش کیا۔