• Columbus, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین الجزائرکے اندرونی معاملات میں بیرونی قوتوں کی مداخلت کی مخالفت کرتا ہے،صدرشیتازترین

December 30, 2022

ریاض(شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے سعودی دارالحکومت ریاض میں  الجزائر کے وزیراعظم ایمن بن عبد الرحمٰن سے ملاقات کی۔اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ  دونوں ممالک میں روایتی دوستی  قائم ہے  اور دوطرفہ عملی تعاون کے نتیجہ خیز فوائد برآمد ہوئے ، شی نے کہا کہ چین قومی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں الجزائر کی بھرپور حمایت کرتا ہے، قومی حالات کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن ہونے میں الجزائر کا حامی اور  اسکے اندرونی معاملات میں بیرونی قوتوں کی مداخلت کی مخالفت کرتا ہے۔صدرشی نے چین کے بنیادی مفادات سے متعلق امور پر واضح  حمایت پر الجزائر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے  کہا کہ چین روایتی دوستی کو جاری رکھنے اور دوطرفہ  جامع تزویراتی شراکت داری میں نئی پیش رفت کے لیے الجزائر کے ساتھ مشترکہ کوششیں کرنے کے لیے تیار ہے۔ چینی صدر نے کہا کہ  دونوں ممالک  کے عملی تعاون کی مضبوط بنیاد اور اس میں بڑی صلاحیت ہے اور یہ کہ چین بیلٹ اینڈ روڈ تعاون فریم ورک کے تحت  انفراسٹرکچر، توانائی، کان کنی اور ایرو اسپیس سمیت دیگر شعبوں میں الجزائر کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے تیار ہے اور الجزائرمیں بڑے منصوبوں کی تعمیر میں حصہ لینے کے لیے چینی کمپنیوں کی  مزید حوصلہ افزائی کرے گا۔ صدر شی  نے کہا کہ الجزائر نے طویل عرصے سے آزادی کی پاسداری اور ترقی پذیر ممالک کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا ہے اور چین الجزائر کے ساتھ یکجہتی اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے تاکہ حقیقی کثیرالجہتی پر مشترکہ عمل کیا جا سکے۔