• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، اجرت کی عدم ادائیگی بارے واقعات میں کمیتازترین

January 13, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کے اعلیٰ پروکیوریٹو ریٹ نے کہا ہے کہ 2022 کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران اجرت کی عدم ادائیگی بارے 1 ہزار 73 فوجداری مقدمات نمٹائے گئے جو گزشتہ برس کی نسبت 34.09 فیصد کم ہیں۔

سپر یم پیپلز پرو کیو ریٹو ریٹ  کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے نومبر 2022 کے دوران اس بارے کل 1136 افراد کے کیسز سے نمٹا گیا جو 2021 کی اسی مدت کے مقابلے میں 33.49 فیصد کم ہے۔

سپر یم پیپلز پرو کیو ریٹو ریٹ کے مطابق حالیہ برسوں میں اس قسم کے مسائل ختم کرنے اور کارکنوں میں ان کے حقوق کے تحفظ بارے شعور میں اضافہ کرنے کی تیز کوششوں کے سبب تارکین محںت کشوں کو اجرت کی عدم ادائیگی کا رجحان کم ہوا ہے۔

سپر یم پیپلز پرو کیو ریٹو ریٹ نے نجی شعبے میں ایک ٹھوس قانونی ماحول پیدا کرنے کے لئے اجرت کی عدم ادائیگی کے جرائم پر سخت سزا کا وعدہ کیا۔