• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین-ایتھوپیا تعلقات کی بہتری تاریخ میں سنگ میل ہے: چینی سفیرتازترین

October 24, 2023

ادیس ابابا(شِنہوا)ایتھوپیا میں چین کے سفیر ژاؤ ژی یوان نے کہا ہے کہ چین-ایتھوپیا دوطرفہ تعلقات میں بہتری یقیناً تاریخ کا ایک سنگ میل ہے۔

 ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد کے دورہ چین اور تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون کے بارے میں پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے ژاؤ نے دونوں ممالک کے درمیان سدا بہار سٹرٹیجک شراکت داری کے حالیہ قیام کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں باہمی تعلقات میں بہتری کی اس رفتار کو برقرار رکھنا چاہیے اور اپنے تعلقات کو مزید وسعت دینے اور مضبوط بنانے کے لیے فروغ دینا چاہیے جس کے لیے  چینی سفارت خانہ ہمیشہ تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں کو مشترکہ ترقی اور باہمی جیت کے تعاون کے لیے دوست بن کر رہنا چاہیے اور جنوبی ممالک کے درمیان یکجہتی اور تعاون کے فروغ اور بین الاقوامی انصاف کے تحفظ میں شراکت دار ہونا چاہیے۔