• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، ایشیائی کھیلوں میں شرکت کے لئے پہلا دستہ ہانگ ژو پہنچ گیاتازترین

September 10, 2023

ہانگ ژو (شِنہوا) چین کے ہانگ کانگ کے دستہ کے 3 ارکان  ہانگ  ژو شیاؤشان بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچ گئے ہیں۔

وہ چین کے مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں ہونے والے 19 ویں ایشیائی کھیلوں میں شرکت کے لئے آنے والا پہلا دستہ ہے۔

یہاں پہنچنے کے بعد تینوں ارکان ایشیائی کھیلوں کے چینل پر پہنچے اور سرحدی جانچ پڑتال، کسٹم معائنہ ، ایکریڈیٹیشن فعال کرنے اور سامان کے حصول کے بعد ایشیائی گیمز ویلج جانے والی شٹل بس میں سوار ہوئے۔

ایشیائی کھیلوں کے آمدو روانگی نظام کے مطابق ہفتے کو متحدہ عرب امارات، جنوبی کوریا اور سنگاپور سمیت دیگر ممالک اور خطوں سے 40 سے زائد اہلکار ہانگ ژو، ننگ بو اور شنگھائی پہنچے ہیں۔

منتظمین نے تصدیق کی ہے کہ آمد اور روانگی کا سرکاری دورانیہ 11 اکتوبر تک ہے۔

ہانگ ژو ایگزٹ اینڈ انٹری انسپکشن اسٹیشن کے نائب سربراہ وانگ جنگ بتایا کہ کھیلوں سے متعلق 20 ہزار سے 30 ہزار افراد ہانگ ژو میں یکجا ہوں گے  جبکہ  21 سے 23 ستمبر کے درمیان ان کی آمد عروج پر ہوگی۔

19 ویں ایشیائی کھیل 23 ستمبر سے 8 اکتوبر تک ہانگ ژو میں منعقد ہوں گے۔