• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ایشیا پیسفک خطے میں ویلیو چین کا ایک اہم حصہ ہے:اے ڈی بی چیف ماہر اقتصادیاتتازترین

May 23, 2023

بیجنگ(شِنہوا)  عالمی تجارتی تقسیم کے بڑھتے ہوئے چیلنج کے باوجود، چین ایشیا پیسفک خطے میں ویلیو چین کا ایک اہم حصہ ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے  جاری کی گئی ایشین اکنامک انٹیگریشن رپورٹ 2023 کے مطابق، چین کا 2022 میں خطے کی اشیاکی مجموعی تجارتی نمو میں 37.6 فیصد اور خدمات میں کل تجارتی نمو کا 44.6 فیصد حصہ تھا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے چیف ماہر اقتصادیات البرٹ پارک نے شِنہوا کو دیے  گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہاکہ  ایشیا بحرالکاہل کے ممالک کے درمیان درمیانی اشیا کی  تجارت بہت زیادہ ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ درمیانی اشیا میں چین کا حصہ بڑھتا جا رہا ہے۔ اس لیے کہا جاسکتاہے کہ چین یقینی طور پر اب بھی خطے میں سپلائی چین تعلقات کا ایک اہم حصہ ہے۔

 رپورٹ کے مطابق، علاقائی تجارتی انضمام مسلسل مستحکم ہوتا جا رہا ہے، حالانکہ  ہائی ٹیکنالوجی اور کاروباری خدمات کی علاقائی ویلیو چین کے مقابلے میں  پرائمری اور کم ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مضبوط روابط  سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے خیال میں علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے کے تحت، سپلائی چین تعلقات اور سپلائی چین تعلقات کی پیچیدگی میں وقت کے ساتھ اضافہ ہونا چاہیے۔