• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، اگست کے دوران تجارتی گاڑیوں کی پیداوار ، فروخت میں اضافہتازترین

September 27, 2022

بیجنگ(شِنہوا)چین میں انفراسٹرکچر کی تعمیر میں نمایاں پیش رفت کے باعث اگست کے دوران تجارتی گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹو موبائل مینوفیکچررز کے مطابق گزشتہ ماہ ملک میں تجارتی گاڑیوں کی پیداوار 2لاکھ 38 ہزار یونٹس رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 3.1 فیصد زیادہ ہے۔

اس مدت کے دوران چین میں تقریباً 2 لاکھ 58 ہزار تجارتی گاڑیاں فروخت ہوئیں جو جولائی سے 5 فیصد اور گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے 4 فیصد زیادہ ہے۔

ایسوسی ایشن نے بتایا کہ انفراسٹرکچر کی تعمیر کے منصوبوں میں پیش رفت کے باعث شعبے میں بحالی کی رفتار تیز ہوگئی ہے۔

گزشتہ ماہ منی وینز کی پیداوار اور فروخت سالانہ بنیادوں پر تیزی سے بڑھی ہے جبکہ بھاری اور درمیانے درجے کے ٹرکوں کی فروخت میں گزشتہ ماہ کی نسبت نمایاں اضافہ ہوا ہے۔