چھانگ شا(شِنہوا)چین کے شہر چھانگ شا میں29 جون سے 2 جولائی تک منعقد ہونے والی تیسری چائنہ افریقہ اکنامک اینڈ ٹریڈ ایکسپو کے دوران پہلی بار چائنہ-افریقہ تجارتی انڈیکس جاری کیا جائے گا۔
ایک پروموشنل تقریب کے مطابق ایکسپو کے دوران فورمز، کاروباری بات چیت اور سیمینارز سمیت مختلف سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی جس میں آٹھ افریقی ممالک بینن، جمہوریہ کانگو، مڈغاسکر، ملاوی، مراکش، موزمبیق، نائیجیریا اور زیمبیا بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔
اس ایکسپو میں چین افریقہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی رپورٹ کا اجراء بھی کیا جائے گا۔
پہلی بار 2019 میں شروع کی گئی یہ ایکسپو چین اور افریقی ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مضبوط بنانے کا ایک بڑا پلیٹ فارم ہے۔