• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین۔ افریقہ اقتصادی و تجارتی تعاون ترقی کی راہ پر گامزن ہے، ماہرتازترین

October 08, 2023

نیروبی(شِنہوا) کینیا کی تجارتی لابی کے ایک ایگزیکٹو نے کہا ہے کہ چین اور افریقہ کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون میں مستقل ترقی ہوئی ہے جس سے براعظم کو مقامی پیداوار، ہنر مندی کی منتقلی اور نوجوانوں کے لیے ملازمتوں کی ترقی سمیت فوائد حاصل ہوئے ہیں۔

چین میں کینیا کے نیشنل چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیف ریپریزنٹیٹو فریڈرک مکیلیا نے کہا کہ ایشیائی ملک کو برآمد کی جانے والی اشیا کا حجم بڑھا نے سے افریقہ ایک خوشحال اور جامع مستقبل کو محفوظ بنا سکتا ہے۔

کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ایک حالیہ انٹرویو کے دوران مکیلیا نے شِنہوا کو بتایا کہ اگر آپ دیکھیں کہ افریقہ چین کے ساتھ کس طرح تجارت کر رہا ہے تو چینی برادری میں افریقی مصنوعات کی قبولیت کی وجہ سے گزشتہ 14 سال میں  ترقی ہوئی ہے۔

مکیلیا کے مطابق افریقہ کی زرعی اجناس کی چین کو برآمدات میں سالانہ 11.4 فیصد اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے تجویز پیش کی کہ افریقی ممالک کو چین کو برآمد کی جانے والی زرعی اجناس کے حجم میں اضافے کے لیے حکومتوں کو ویلیو ایڈیشن میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے اور فائٹو سینیٹری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پروڈیوسرز کی صلاحیت میں اضافہ کرنا چاہیے۔

مکیلیا نے کہا کہ افریقی چیمبر آف کامرس چین کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں تاکہ اس کی متحرک مارکیٹ کو سمجھنے میں مدد کے لئے ایشیائی ملک میں دفاتر قائم کئے جائیں۔