ہائیکو (شِنہوا) چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان میں مقامی حکام دیہی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہیں جس میں سیاحت کے نئے راستے اور پرکشش مقامات شامل ہیں۔
صوبائی محکمہ زراعت اور دیہی امور نے 10 دیہی تفریحی سیاحتی راستوں اور 35 دیہی سیاحتی مقامات کی نقاب کشائی کی ہے جن کے موضوعات کا تعلق سائنس ، ٹیکنالوجی اور تاریخِ انقلاب سے لیکر مخصوص دیہی ثقافت تک ہیں۔
محکمہ کے مطابق سیاحتی وسائل دیہی صنعتوں کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے فروغ میں مثبت کردار ادا کریں گے۔
ہائی نان حکام مستقبل میں مزید سیاحتی مصنوعات اور ماڈلزکے فروغ کا ارادہ رکھتے ہیں جس میں تفریحی ماہی گیری اور اسی طرح کی دیگر تفریحات شامل ہیں۔