• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اب بھی عالمی غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کے لیے سرفہرست ہے، ایشیائی ترقیاتی بینکتازترین

February 07, 2023

منیلا(شِنہوا) ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق ایشیا بحرالکاہل  کے خطے میں عالمی   غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری(ایف ڈی آئی ) کی آمد عالمی  وبائی مرض سے قبل  کی سطح پربحال ہورہی ہے جبکہ  چین بدستور ایشیا میں اس کی سرفہرست منزل ہے۔  ایشین اکنامک انٹیگریشن رپورٹ 2023 میں کہا گیا ہے کہ 2021 کے دوران ایشیا بحرالکاہل کے  خطے میں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں 64.3 فیصد اضافہ ہوا جو کہ 2019  کے مقابلے میں تقریبا 7 فیصد زیادہ ہے اور 2021 میں اندرون ملک آنے والی   عالمی غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کا 40 فیصد ہے۔چین ایشیا میں عالمی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے لییبدستور سرفہرست مقام ہے۔دریں اثنا، سال2021  کے دوران  ایشیا سیبیرونی سرمایہ کاری میں 15.2 فیصد اضافہ ہوا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ سال  2021 میں مستحکم  رہنے کے بعد غیر یقینی عالمی ماحول کے پیش نظر 2022 کے دوران  غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کا بہا کم ہو سکتا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری جیسے نئے بڑے علاقائی معاہدوں کے ساتھ سرمایہ کاری کے ابواب  سے سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی کوششوں کی تکمیل ہوسکتی  ہے ۔