پرتھ ، آسٹریلیا (شِنہوا) چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے کہا ہےکہ چین اور آسٹریلیا ایک دوسرے کی ترقی سے مستفید ہورہے ہیں اور چین -آسٹریلیا تعلقات مشترکہ مفادات کے ساتھ قریبی تعاون پر مبنی ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز کے ساتھ 7 ویں چین۔ آسٹریلیا سی ای او گول میز اجلاس میں شرکت کے دوران کیا۔
چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے کہا کہ چین اور آسٹریلیا ایک دوسرے کی اقتصادی قوت سے استفادہ کرتے ہیں اور وہ تعاون میں فطری شراکت دار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تعاون کے وسیع امکانات بھی موجود ہیں اور یہ صنعتی اور سپلائی چینز مستحکم کرنے اور اقتصادی ترقی کے فروغ میں ایک اہم قوت ہے۔