• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین۔ آسٹریلیا تعاون بحرالکاہل پار اور اختلاف سے بالاترہوسکتا ہے، چینی وزیراعظمتازترین

June 16, 2024

ایڈیلیڈ ، آسٹریلیا (شِنہوا) چین کے وزیراعظم لی چھیانگ کہا ہے کہ چین اور آسٹریلیاجب تک باہمی تعلقات کی اہمیت کا ادراک کرتے رہیں گے تب تک چین ۔ آسٹریلیا تعاون وسیع بحر الکاہل پار کرتے ہوئے اختلافات سے بالاتر اور باہمی کامیابیوں اور باہمی مفید نتائج حاصل کرسکتا ہے۔

یہ بات انہوں نے ایڈیلیڈ چڑیا گھر کے دورے میں کہی  جبکہ جنوبی آسٹریلیا کے گورنر فرانسس ایڈمسن، جنوبی آسٹریلیا کے وزیر اعظم پیٹر ملینوسکس، آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وانگ اور وزیر تجارت و سیاحت ڈان فیرل بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ایڈیلیڈ چڑیا گھر آسٹریلیا کا واحد چڑیا گھر ہے جس میں بڑے پانڈا موجود ہیں۔ 

چینی وزیراعظم لی چھیانگ کو ایڈیلیڈ چڑیا گھر کے پانڈا پویلین میں چینی اور آسٹریلوی ماہرین کے دونوں ممالک کے درمیان پانڈا کے تحفظ ، آسٹریلیا میں پانڈا کی افزائش اور دیکھ بھال پر مشترکہ تحقیق سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

لی نے کہا کہ  نصف کرہ ارض پر مشتمل جنوبی ملک میں پانڈا کی واحد جوڑی وانگ وانگ اور فو نی ہیں جو ایڈیلیڈ چڑیا گھر میں رہتی ہے ۔ انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ وطن سے بہت دور ہونے کے باوجود وانگ وانگ اور فو نی کی اچھی طرح دیکھ بھال کی گئی ہے اور وہ آسٹریلیا میں ایک خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔ وہ چین ۔ آسٹریلیا دوستی کے سفیر بن چکے ہیں اور دونوں ممالک کے عوام میں گہری دوستی کی علامت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چینی حکومت پانڈا کے تحفظ کے لئے برسوں سے  متعدد اقدامات کررہی ہے  اور اس نے حیاتیاتی اقسام اور معدومی کے خطرے دوچار جانوروں کے تحفظ کی عالمی کوششوں میں مثبت کردار ادا کرتے ہوئے قابل ذکر پیشرفت کی ہے۔

انہوں نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ فریقین کے درمیان اتفاق رائے سے وانگ وانگ اور فو نی رواں سال چین واپس آئیں گے ۔ وزیراعظم لی نے کہا کہ چین پانڈا کے تحفظ اور تحقیق میں آسٹریلیا کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کو تیار ہے  اور اس بات کی امید رکھتا ہے کہ آسٹریلیا ہمیشہ پانڈا کے لئے دوستانہ گھر رہے گا۔

پرائمری اسکول کے مقامی طلبا نے وزیراعظم لی چھیانگ کے لیے چینی زبان میں پانڈا تھیم پر مبنی گیت پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے طلبا کے ساتھ خوشگوار بات چیت کی۔ وزیراعظم لی نے کہا کہ چین کا دورہ کرنے، پانڈا کی جائے پیدائش اور رہائش گاہیں دیکھنے، چین کے خوبصورت مناظر اور چینی ثقافت سے لطف اندوز ہونے  اور چین۔ آسٹریلیا دوستی کے چھوٹے سفیروں میں خود ڈھالنے کیلئے وہ طلبا کا خیرمقدم کریں گے۔