• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین۔ آسیان اقتصادی تعاون خطے کی ترقی اور خوشحالی میں معاون ہے ، کمبوڈین حکام ،ماہرینتازترین

September 26, 2022

پنوم پن(شِنہوا) کمبوڈیا کے حکام اور ماہرین نے کہا ہے کہ چین اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے درمیان اقتصادی تعاون نے تمام فریقین کو بہت سے فوائد فراہم کیے ہیں، جس سے خطے میں مشترکہ ترقی اور خوشحالی میں مدد ملی ہے۔

چین اور آسیان 2020ء میں ایک دوسرے کے سب سے بڑے تجارتی شراکت دار بن چکے ہیں۔

ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق رواں سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران چین اور آسیان کے مابین تجارت گزشتہ سال کی نسبت 13.1 فیصد اضافہ کے ساتھ 5 کھرب 44 ارب 90 کروڑ امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے جبکہ مجموعی دو طرفہ سرمایہ کاری 3 کھرب 40 ارب ڈالر سے تجاوزکر گئی ہے۔

کمبوڈیا کی وزارت تجارت کے انڈر سیکریٹری آف اسٹیٹ اور ترجمان پین سوویچیٹ نے ایک انٹرویو میں شنہوا کو بتایا کہ چین آسیان آزاد تجارتی معاہدے(سی اے ایف ٹی اے) کی بدولت چین آسیان اقتصادی تعاون میں بہت قربت آ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین آسیان کا بہت قریبی پارٹنر اور ایک بڑی مارکیٹ ہے۔