• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین-عرب تعلقات کی ترقی مشرق وسطیٰ میں امن اور ترقی کے لیے مددگار ہے: چینی نائب وزیر خارجہتازترین

May 28, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب وزیر خارجہ ڈینگ لی  نے کہا ہے کہ چین-عرب تعلقات مضبوط ہونے سے دونوں جانب کے عوام  کو فائدہ  ہوگا، مشرق وسطیٰ میں امن اور ترقی کو فروغ  ملے گا اور شورش زدہ دنیا میں استحکام آئے گا۔

ڈینگ نے  ان خایالات کا اظہار چین-عرب ممالک تعاون فورم کے 10ویں وزارتی اجلاس کے حوالے سے ایک پریس بریفنگ میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ چین-عرب ممالک تعاون فورم نے دو دہائیاں قبل اپنے قیام سے لے کر اب تک قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں، بہت سے عرب ممالک کے ساتھ چین کے تعلقات نے  "شراکت داری" سے "اسٹریٹجک تعاون پر مبنی تعلقات" اور پھر "اسٹریٹجک پارٹنرشپ"  کی جانب  ترقی کا سفر تیزرفتاری سے طے کیا ہے۔

ڈینگ نے کہا کہ 2022 میں  پہلے چین-عرب ممالک سربراہی اجلاس میں دونوں فریقوں نے نئے دور میں  ہم نصیب مستقبل کے ساتھ چین-عرب کمیونٹی کی تعمیر پر اتفاق کیا اور چین-عرب تعلقات جامع ترقی کے نئے دور میں داخل ہوئے۔

نائب وزیر خارجہ لی نے کہا کہ  دونوں فریقوں کی مشترکہ کوششوں سے چین-عرب اسٹریٹجک باہمی اعتماد  مضبوط ہوا، عملی تعاون سے دونوں جانب کے عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ثقافتی اور عوامی  تبادلوں کو مزید  فروغ ملا ہے اور چین-عرب کمیونٹی  ہم نصیب مستقبل کی تعمیر میں  مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔