• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین عرب تعاون فورم کے وازارتی اجلاس نے مثالی نتائج حاصل کئے،سیکرٹری جنرل عرب لیگتازترین

June 09, 2024

قاہرہ(شِنہوا)عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیث نے چین عرب ریاستوں کے بے مثال اعلیٰ سطحی تعلقات کی ترقی کی تعریف کی ہے۔

انہوں نے مصر کیلئے چین کے سفیر لی آو لی چھیانگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سال  کے وازارتی اجلاس نے مثالی نتائج حاصل کئے ہیں، انہوں نےعرب ممالک کیساتھ تعلقات کے فروغ کیلئے چین کی مسلسل کوششوں کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ عرب لیگ وزارتی اجلاس کی افتتاحی تقریب میں چینی صدر شی جن پھنگ کے اہم خطاب کو بہت اہمیت دیتی ہے۔ انہوں نے کہا ہم عرب ممالک اور چین کے سربراہوں کے اتفاق رائے کے مشترکہ  نفاذ ، وزارتی اجلاس کے نتائج، تعاون کے پانچ فریم ورک کی تعمیر اور دوسری چائنہ عرب  ریاستی کانفرنس کی میزبانی کیلئے چین کیساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔

اس موقع پر چینی سفیرنے کہا کہ چین عرب موجودہ تعلقات تاریخی بلندی پر ہیں اور ترقی پذیر ممالک کے ساتھ چین کے تعلقات ایک نمونہ ہیں۔

چین اور عرب ممالک کے درمیان مشترکہ  پانچ تعاون کے فریم ورک  کی تعمیر، صدر شی کی تجویز پر مکمل عمل درآمد اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین-عرب کمیونٹی کی تعمیر کو تیز کرنے کیلئے چین  اگلے مرحلے میں عرب ممالک کے ساتھ مل کر چین-عرب ریاستوں کے تعاون کے فورم  کو مزید مضبوط اور بہتر بنانے کے لیے تیار ہے۔