• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین-عرب ایکسپومیں موسمیاتی تعاون پر تبادلہ خیال کیاجائے گاتازترین

September 13, 2023

ین چھوان(شِنہوا)آئندہ چین-عرب ریاستوں کی ایکسپو میں پہلی بار موسمیاتی تعاون پر ایک کانفرنس کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

 تقریب کے منتظمین نے بدھ کو کہا کہ چھٹی چائنہ عرب سٹیٹس ایکسپو 21 سے 24 ستمبر تک چین کے شمال مغربی ننگ شیا ہوئی خود مختار علاقے کے دارالحکومت ین چھوان میں منعقد ہو گی۔

موسمیاتی کانفرنس میں موسمیاتی ترقی اور تعاون پر ایک اہم فورم شامل ہوگا۔ اس میں قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق ایک گول میز اجلاس اور بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ  واقع ممالک اور خطوں کے لیے موسمیاتی خدمات فراہم کرنے کا ایک متوازی فورم بھی شامل ہوگا۔

ایکسپو میں جدید موسمیاتی آلات اور ٹیکنالوجیز کی نمائش بھی کی جائے گی ۔