• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین آر ای آئی ٹیز کے پائلٹ پروگرام کو مزید شعبوں میں توسیع دیگاتازترین

December 08, 2022

بیجنگ(شِنہوا)چین میں مزید شعبوں کو شامل کرنے کیلئے ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ(آر ای آئی ٹیز) کیلئے پائلٹ اسکیم کو وسعت دی جائیگی۔

چائنہ سیکورٹیز ریگولیٹری کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر لی چھاؤ نے کہا کہ نئی توانائی، تحفظ آب ، نئے انفراسٹرکچر اور بنیادی ڈھانچے کے دیگر شعبوں میں آر ای آئی ٹیز کی مصنوعات تیار کرنے کیلئے کوششیں تیز کی جائینگی۔

لی نے مزید کہا کہ چین ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ مارکیٹ میں کم کرائے والے مکانوں کے منصوبوں کی ترقی کو فروغ دیگا اور مارکیٹ پر مبنی طویل المدتی کرایہ داری اور کمرشل رئیل اسٹیٹ سیکٹرز کا احاطہ کرنے کیلئے آر ای آئی ٹیز کے پائلٹ پروگرام کو وسعت دینے پر غور کریگا۔

آر ای آئی ٹیز کی مصنوعات  رئیل اسٹیٹ کے منصوبوں کو تیار کرنے کی خاطر سرمایہ جمع کرنے کیلئے مالیاتی ٹولز ہیں ۔ چین نے 2020ء میں عوامی ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کا پائلٹ پروگرام شروع کیا تھا۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق نومبر کے اختتام تک کل 24 آر ای آئی ٹیز انفراسٹرکچر مصنوعات کی منظوری اور 22 کا اندراج کیا گیا تھا ، جس سے 75 ارب یوآن(تقریباً 10 ارب 77 کروڑ امریکی ڈالر) اکٹھے ہوئے ہیں۔