• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، آبی گزرگاہوں سے مال برداری کے حجم میں 4.3 فیصد اضافہتازترین

January 01, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین میں آبی گزرگاہوں سے مال بردار ٹرانسپورٹ میں 2022 کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران مستحکم توسیع کا سلسلہ جاری رہا ، جس سے مال برداری کے حجم میں گزشتہ برس کی نسبت 4.3 فیصد اضافہ ہوا۔

وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق اس عرصے میں ملک میں آبی گزرگاہوں سے مجموعی طور پر 7.8 ارب ٹن مال کی نقل وحمل ہوئی۔

وزارت نے کہا کہ صرف نومبر میں چین کی آبی گزرگاہوں سے 76 کروڑ ٹن مال کو نمٹا یا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے نومبر کی مدت میں چین کا شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ صوبائی سطح کے علاقوں میں سرفہرست رہا جہاں اضافے کی شرح گزشتہ برس کی نسبت 26.8 فیصد رہی۔

 اس کے بعد وسطی صوبہ ہوبے اور جنوبی صوبہ ہائی نان کا نمبر آتا ہے۔