• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین عالمی اقتصادی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کرے گا، سعودی وزیرتازترین

January 20, 2023

ڈیوس(شِنہوا)سعودی عرب کے وزیر صںعت و معدنی وسائل بندرالخریف نے آئندہ سالوں میں چین کی اقتصادی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین سے عالمی اقتصادی شرح نمو کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرنے کی توقع ہے۔

 

سعودی عرب کے ریاض میں جیٹ طیارے چین کے قومی پرچم کے رنگوں کی مناسبت سے فضاء میں سرخ اور زرد رنگ بکھیر رہے ہیں۔(شِنہوا)

 

بندرالخریف نے جاری عالمی اقتصادی فورم(ڈبلیو ای ایف) کی سائیڈ لائن پر شِنہوا کو بتایا کہ مجموعی طور پر عالمی اقتصادی نقطہ نظر زیادہ مثبت نہیں ہے اس کے باوجود چین نے چیلنجوں سے نمٹنے میں ہمیشہ بہت متاثر کن کردار ادا کیا ہے ۔ میں نتائج سے متعلق کافی حد تک پر امید ہوں۔

انہوں نے کہا کہ چین کا بیلٹ اینڈ روڈ اقدام اور سعودی عرب کا ویژن 2030ء عالمی اور چینی سرمایہ کاروں کو بہترین مواقع فراہم کر رہے ہیں ، مزید بتایا کہ ہمارے نقطہ نظر کے مطابق چین ہماری حکمت عملی کو عملی جامہ پہنانے کیلئے بہت اہمیت رکھتا ہے۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے ضلع چھاؤ یانگ کی جیانگو روڈ پر ٹریفک کی روانی کا ایک منظر۔(شِنہوا)

 

انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ آٹومیشن کے شعبہ میں چین نے بہت اچھا کام کیا ہے۔ یہ وہ شعبہ ہے جس پر سعودی عرب میں ہم انحصار کر رہے ہیں ۔ ہماری صنعتی حکمت عملی کے اہداف کو حاصل کرنے کیلئے آٹومیشن کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔