• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، 2022 میں اناج کی خریداری 40 کروڑ سے زائد رہنے کی توقعتازترین

January 12, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین نے اناج کی خریداری کی سطح کو برقرار رکھا ہے اور 2022 میں بین الاقوامی سطح پر اناج کے نرخ میں تیزی سے اتارچڑھاؤ کے باوجود ایک مستحکم مقامی اناج منڈی کو یقینی بنایا گیا۔

قومی خوراک اور اسٹریٹجک ذخیرہ انتظامیہ کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر کے کاروباری اداروں کی 2022 میں اناج کی خریداری 40 کروڑ ٹن رہنے کی توقع ہے، جو کہ بنیادی طور پر گزشتہ برسوں کی سطح کے مساوی ہے۔

انتظامیہ کے سربراہ کونگ لیانگ نے ایک اجلاس میں بتایا کہ ملک نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ عالمی سطح پر اناج کی قیمت میں اتارچڑھاؤ کے باوجود، ذخیرہ کی صلاحیت بڑھاتے ہوئے گزشتہ برس مقامی اناج منڈی میں مجموعی طور پر استحکام برقرار رکھا۔

کا نگ نے کہا  کہ چینی قمری سال نو کی تعطیلات قریب آتے ہی اناج اور تیل کی کھپت عروج پر پہنچ رہی ہے، اس لئے تمام علاقوں پر زور دیا ہے کہ وہ سبز اور اعلی معیار کی مصنوعات کی فراہمی کو بڑھائیں۔

کانگ نے کہا کہ متعلقہ محکموں نے 11 جنوری سے گندم کی نیلامی کا آغاز کیا ہے جس میں ملک کے ذخائر سے ہفتہ وار 1 لاکھ 40 ہزار ٹن گندم جاری کی گئی۔

نیلامی کے نظام سے اناج کی کاروباری طلب پورا کرنے میں مدد ملنے کی امید ہے۔