• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، 2022 میں 5 لاکھ 92 ہزار افراد کو تادیبی سزائیں دی گئیںتازترین

January 13, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کے انسداد بدعنوانی  کے اعلیٰ ادارے کی جانب  سے جاری کردہ ایک اعلان میں کہا گیا ہے کہ  چین نےسال  2022 کے دوران 5 لاکھ 92 ہزارافراد کو تادیبی سزائیں دیں جن میں سے 53 صوبائی یا وزارتی سطح کے  اہلکار تھے ۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی ) کے مرکزی کمیشن برائے نظم ونسق و معائنہ کاری  اور قومی نگران کمیشن  نے جمعہ کو بتایا کہ  چینی تادیبی انسپکٹرز نےسال  2022 کے دوران  نظم و ضبط کی خلاف ورزیوں کے مجموعی طور پر  5 لاکھ 96 کیسز کو نمٹایا ۔ان میں سے  مختلف سطح کے تقریباً 1 لاکھ 80 ہزار  اہلکاروں کو سزائیں دی گئیں۔

تادیبی حکام نے نظم و ضبط کی معمولی خلاف ورزی میں ملوث افراد کو آ گا ہی فراہم کرنے اور خبردار کرنے کی کوششیں بھی تیز کر دیں  ہیں جس میں گزشتہ سال تقریباً 12 لاکھ افراد شامل تھے۔