• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، 2022 کے دوران کام کی جگہ پر حفاظتی اقدامات بہتر رہےتازترین

January 06, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین نے کام کی جگہ پر حفاظتی اور معائنے کا نظام بہتر بنایا ہے جس کے سبب 2022 کے دوران حادثات اور اموات میں کمی ہوئی ہے۔

وزارت ہنگامی اقدامات کے مطابق 2022 کے دوران کام کی جگہوں پر حادثات میں 27 فیصد کمی ہوئی جبکہ اس سے ہونے والی اموات میں شرح بھی 23.6 فیصد تک گرگئی۔

گزشتہ برس قدرتی آفات سے منہدم گھروں اور براہ راست معاشی نقصانات کی مجموعی تعداد میں گزشتہ 5 برس کے اوسط کی نسبت 63.3 فیصد اور 25.3 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

وزارت نے کہا کہ قدرتی آفات میں ہلاک اور لاپتہ افراد کی تعداد 1949 کے بعد سے کم ترین رہی۔