• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین 1979 سے 2023 تک عالمی اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے میں سر فہرستتازترین

October 02, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے قومی ادارہ برائے شماریات کی ایک رپورٹ کے مطابق عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے بعد سے گزشتہ 75 سالوں میں ملک کی معاشی طاقت، سائنسی اور تکنیکی صلاحیتوں اور مجموعی طور پر قومی طاقت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اس کا بین الاقوامی اثر و رسوخ بہت بڑھ گیا ہے۔

1979ء سے 2023ء تک چین کی اقتصادی شرح نمو اوسطا 8.9 فیصد سالانہ رہی جو اسی عرصے کے دوران 3 فیصد کی اوسط عالمی اقتصادی نمو سے کہیں زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق، عالمی اقتصادی ترقی میں چین کی اوسط سالانہ شراکت 24.8 فیصد رہی  جو دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔