• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چاول کی افزائش کی چینی ٹیکنالوجی ایشیا اور افریقہ میں زرعی ترقی کے فروغ میں پیش پیشتازترین

May 03, 2023

بیجنگ(شِنہوا) بیجنگ کے شمالی علاقے میں  چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز (سی اے اے ایس) کی ایک لیبارٹری میں، محققین چاول میں جینز کو ٹیگ اور ان میں ترمیم کرنے میں مصروف ہیں، جو گرین سپر رائس (جی ایس آر) کی افزائش کے پیچیدہ عمل کا ایک اہم مرحلہ ہے۔ جیسا کہ اس کے نام سے ظاہر ہے چاول کی یہ قسم ماحول دوست ہونےکے ساتھ ساتھ اعلیٰ پیداوار کی حامل ہے۔ انسٹی ٹیوٹ آف کراپ سائنسز، سی اے اے ایس کے تحت مالیکیولر رائس بریڈنگ کی لیبارٹری کے پروفیسر شو جیان لونگ نے کہا کہ ہم چاول میں مطلوبہ معیار یا خصوصیات شامل کرنے کے لیے جینیاتی اسکریننگ کا طریقہ استعمال کرتے ہیں۔2008 سے، چینی حکومت اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون کے تحت، لیبارٹری میں افریقہ اور ایشیا کے وسائل سے محروم علاقوں میں زرعی ترقی کو فروغ دینے کے لیے جی ایس آر کی اقسام تیار کی جارہی ہیں۔ 

شو نے بتایا کہ ہم مختلف جی ایس آراقسام کی افزائش کر رہے ہیں جومختلف ممالک میں مختلف ماحولیاتی ماحول کے مطابق  کاشت کے قابل ہیں۔ مثال کے طور پر افریقہ میں، ہم ایسی قسمیں تیار کرتے ہیں جو خشک سالی اور زیادہ درجہ حرارت کا بہتر طور سے مقابلہ کرسکتی ہیں، جب کہ جنوب مشرقی ایشیا میں جہاں سمندری طوفان عام ہیں، ہم ایسے چاول پیدا کرتے ہیں جو نہ گرنے کی صلاحیت کے حامل اور بیکٹیریل بلائٹ جیسی بیماریوں کے خلاف بہتر مدافعت رکھتے ہیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ جب 2013 میں  بڑا سمندری طوفان  ہیان فلپائن سے ٹکرایا تو جزیرے لیٹے میں چاول کی مقامی اقسام کی تمام فصلیں تباہ ہو گئی تھیں "تاہم، ہم نے جس جی ایس آر 8 کی قسم کا تجربہ کیا اس نے سیلاب، خشک سالی اور نمک کے نقصانات کے خلاف بہتر برداشت کا مظاہرہ کیا، جس کی پیداوار1.2 ٹن فی ہیکٹر ہے۔