بیجنگ (شِنہوا) چین کی اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ انڈسٹری فار نیشنل ڈیفنس نے اعلان کیا ہے کہ چین کے چھانگ ای 6 مشن کے ذریعے چاند کے دور افتادہ حصوں سے حاصل کردہ نمونے 15 ویں چائنا انٹرنیشنل ایوی ایشن اینڈ ایرو اسپیس نمائش میں رکھے جائیں گے۔
ایجنسی کے ایک عہدیدار لی یانگ نے بتایا کہ چھانگ ای 6 ریٹرن کیپسول کی بھی نمائش کی جائے گی جس سے عوام چین کی خلائی صنعت کی ترقی سے متعلق جان سکیں گے۔
یہ ائرشو 12 سے 17 نومبر تک چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر ژوہائی میں ہوگی اور اس میں مختلف قسم کے طیارے اور کیرئر راکٹ پیش کیے جائیں گے۔
چائنا ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن کے ترجمان ہاؤ چھانگ فینگ کے مطابق تقریبا 200 اعلیٰ ٹیکنالوجی مصنوعات پیش کی جائیں گی جس میں چھانگ ای 6 پروب اور لانگ مارچ-8 اے کیریئر راکٹ جیسے مصنوعات تقریباً 150 آئٹمز پہلی بار متعارف کرائے جائیں گے نمائس میں پیش کردہ 75 منصوعات نئی ہوں گی۔