رم اللہ( شِنہوا) فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں ایک فلسطینی اس وقت جاں بحق ہو گیا جب اس نے مغربی کنارے کے شہر رم اللہ کے قریب چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کی۔
بیان میں وضاحت کے بغیر کہا گیا ہے کہ 23 سالہ یزان خصیب کو اسرائیلی فوجیوں نے شہر کے شمال میں گولی مار کر قتل کر دیا۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک پریس بیان میں کہا کہ ایک نوجوان فلسطینی نے رم اللہ کے شمال میں ایک اسرائیلی فوجی پر چاقو سے وار کرنے کی کوشش کی۔
علاقے میں موجود دیگر فوجیوں نے حملہ آور کوناکام بناتے ہوئےفائرنگ کر کے اسے قتل کردیا۔ بیان کے مطابق حملہ آور سے ایک چاقو برآمد ہوا جبکہ اسرائیلی فوجیوں میں سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔
مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس میں اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان حالیہ مہینوں میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت نے کہا کہ رواں سال اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں 89 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔ دریں اثناء اسرائیل کے سرکاری اعداد و شمار کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کے حملوں میں 14 اسرائیلی ہلاک ہوئے ہیں۔