بیجنگ(شِنہوا) چائنہ سدرن پاور گرڈ کمپنی ( سی ایس جی) کے لیڈنگ پارٹی ممبرز گروپ کے سابق رکن لونگ فیی کو رشوت لینے کے شبہ میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ملک کے اعلی ترین عوامی استغاثہ ( ایس پی پی) کی جانب سے شانڈونگ صوبے کے عوامی استغاثہ نے لونگ کی گرفتاری کا حکم دیا،جوسی ایس جی کے نظم و ضبط معائنہ اور نگران ٹیم کے سابق سربراہ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
ایس پی پی نے کہا کہ نیشنل کمیشن آف سپرویژن کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کیس کو جانچ اور عدالتی کارروائی کے لیے پراسیکیوٹرز کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
رواں ماہ کے شروع میں جاری ایک سرکاری بیان کے مطابق، لانگ کو پارٹی سے نکالتے ہوئے سرکاری عہدے سے برطرف کردیا گیا تھا۔