• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چائنہ ڈویلپمنٹ بینک کی جانب سے صاف توانائی کے لیے قرض کی سہولت میں اضافہتازترین

October 14, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چائنہ ڈویلپمنٹ بینک نے رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران توانائی کے فروغ کے لیے اپنی مالی معاونت میں اضافہ کیا ہے۔

پالیسی بینک نے جنوری اور ستمبر کے درمیان توانائی کے شعبے میں406.9 ارب یوآن (تقریباً 57.2 ارب امریکی ڈالرز) قرضے جاری کیے ہیں ۔ ان قرضوں سے صاف توانائی کی ترقی، توانائی کی فراہمی کی ضمانت اور کوئلے کے صاف اور موثر استعمال میں مدد ملے گی ۔

ان قرضوں میں سے 248 ارب یوآن صاف توانائی کے لئے جاری کیے گئے جس سے سبز اور کم کاربن توانائی پر منتقلی کے عمل میں بھرپور معاونت ہوگی ۔

گزشتہ سال ستمبر میں بینک نے توانائی کی فراہمی کی ضمانت کےلیے خصوصی قرضے تشکیل دیئے تھے ۔ اس کے بعد سے رواں سال ستمبر کے آخر تک مجموعی طورپر 214.3 ارب یوآن کے قرضے جاری کیے جا چکے تھے۔