بیجنگ(شِنہوا) چائنہ ڈویلپمنٹ بینک کے سابق نائب صدر لی جی پھنگ کو رشوت لینے کے شبے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ملک کے اعلی ترین عوامی استغاثہ (ایس پی پی) نے پیر کو بتایا کہ ہینان کے صوبائی عوامی استغاثہ نے لی کی گرفتاری کا حکم دیا ،جی پھنگ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی بینک کمیٹی کے سابق رکن بھی ہیں۔
ایس پی پی نے کہا کہ نیشنل کمیشن آف سپرویژن کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کیس کو تفتیش اور عدالتی کارروائی کے لیے استغاثہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ رواں ماہ کے شروع میں جاری ایک سرکاری بیان کے مطابق، لی کو سی پی سی سے نکال دیا گیا تھا۔