لندن (شِنہوا) لندن میں قائم اسکن کیئر کمپنی ڈی سی بیوٹی گروپ نے کہا ہے کہ چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش تمام معروف ذرائع سے فائدہ اٹھانے اور برانڈز کے فروغ کا اچھا موقع فراہم کرتی ہے۔
کمپنی کی چیف مارکیٹنگ آفیسر ڈونا چھن نے شِںہوا کو ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ سی آئی آئی ای کے ذریعے کمپنی چین میں اپنے برانڈ کی نمائش کو وسعت دے گی، جلد کی دیکھ بھال بارے عوامی شعور بہتر بنائے گی اور چین میں جلد کی دیکھ بھال کی بڑی مارکیٹ میں اپنے صارفین کی تعداد میں اضافہ کرے گی۔
شنگھائی میں 5 سے 10 نومبر تک منعقدہ رواں چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش میں 154 ممالک، خطوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔ نمائش کے لئے 3 ہزار 400 سے زائد نمائش کنندگان اور 3 لاکھ 94 ہزار پیشہ ور افراد نے اندراج کرایا ہے۔
چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں چھٹی چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش کے مرکزی مقام قومی نمائش اور کنونشن مرکز(شنگھائی) کا جنوبی میدان دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا)
چھن نے کہا کہ یہ میلہ کمپنی کے لئے بے پناہ مواقع فراہم کرتا ہے کیونکہ یہ فراہم کنندگان ، تیسرے فریق کے ساتھ ساتھ تھوک فروشوں اور صارفین کی ایک بڑی تعداد کو ایک چھت تلے جمع کرے گا۔
چھن نے کہا کہ نمائش جلد کی دیکھ بھال اور اس کے دیگر امور بارے عوامی شعور بہتر بنانے کا ایک بہترین پلیٹ فارم ہے جس سے صارفین کو صحیح انتخاب میں مدد ملے گی۔