• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش چین کی جا نب سے دنیا کے لیے کھلے پن کے پلیٹ فارم کے طور پر کام کررہی ہے ، مصری کا رو با ری شخصیتتازترین

November 06, 2022

قاہرہ (شِنہوا) چینی۔مصری بزنس کونسل کے نائب صدر مصطفی ابراہیم نے کہا  ہے کہ شنگھائی میں پانچویں چائنہ  بین الاقوامی درآمدی نمائش  (سی آئی آئی ای ) چین کی جانب سے  دنیا کے لیے کھلے پن کو مستحکم کرنے بارے ایک اہم تقریب ہے۔

ابراہیم نے شِنہوا کو  دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو  میں بتایا کہ یہ نمائش  ایک ایسے نازک وقت پر منعقد کی گئی ہے جب عالمی معیشت توانائی کی بڑھتی ہوئی  قیمتوں اور شدید جمود  کے ساتھ ساتھ افراط زر کی شرح سے متاثر ہوئی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود  چین غیر ملکی  تاجروں اور کاروباری افراد  کے لیے اپنی مارکیٹ کو بڑھا کر عالمی چیلنجز کا سامنا کرنے پر اصرار کررہا  ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ چین دنیا کی تقریباً 20 فیصد آبادی کے لیے ایک منڈی ہے اور چائنہ  بین الاقوامی درآمدی نمائش اس ایشیائی ملک کو مصنوعات کی برآمد کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک درآمدات کو کم کر کے اپنے نقد کرنسی کے وسائل کو زیادہ سے زیادہ بڑھانا چاہتے ہیں جبکہ  اس کے برعکس  چین دوسرے ملکوں کو چینی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ یہ نمائش مصری ٹیکسٹائل اور پھلوں کی مصنوعات کے لیے ایک اچھا مارکیٹنگ پلیٹ فارم ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین برسوں  کے دوران نوول کرونا وائرس  کے اثرات کی وجہ سے  تمام عالمی معیشتیں متاثر ہوئیں  اور سپلائی چین میں خلل پڑا ہے لیکن چین نے نسبتاً اچھی شرح نمو حاصل کی ہے۔