بیجنگ (شِنہوا) دی ایکسپورٹ ۔امپورٹ بینک آف چائنہ (چائنہ ایگزم بینک) نے 2022 کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران غیرملکی تجارتی صنعت کے لئے 12.5 کھرب یوآن (تقریباً 178.78 ارب امریکی ڈالرز) کے قرضے جاری کئے جو گزشتہ برس کی نسبت 26.03 فیصد زائد ہے۔
اگست کے اختتام تک غیرملکی تجارتی شعبے پر بینک کے واجب الادا قرض کی مالیت گزشتہ برس کے مقابلے میں 18.23 فیصد بڑھ کر 27.3 کھرب یوآن تک پہنچ گئی۔
بینک نے کہا ہے کہ اس نے رواں سال بندرگاہوں، گودیوں اور ہوائی اڈوں جیسے اہم غیر ملکی تجارتی رابطوں کے لئے قرض کا اجرا بڑھادیا ہے۔
ریاستی ملکیتی پالیسی بینک چائنہ ایگزم بینک حکومت کی مالی اعانت سے چلتا ہے، جو کہ چین کی غیر ملکی تجارت، سرمایہ کاری اور بین الاقوامی اقتصادی تعاون میں معاونت فراہم کرتا ہے۔