• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

برطانوی لیبر پارٹی خی پارلیمانی انتخابات میں کامیابی،سٹارمر نئے وزیر اعظم ہوںگےتازترین

July 05, 2024

لندن(شِنہوا) کیئر سٹارمر کی زیر قیادت لیبر پارٹی نے برطانوی پارلیمان کے ایوان زیریں کے انتخابا ت میں واضع اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی ہے۔

 سکائی نیوز کے مطابق پارلیمنٹ کی 650 میں سے 467 نشستوں کے نتائج کے اعلان کے ساتھ لیبر پارٹی نے 326 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔  

 میڈیا  میں 326 نشستوں کی حد تک پہنچنے کے اعلان سے  چند منٹ قبل ہی برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے عام انتخابات میں شکست تسلیم کر لی۔

تین نشریاتی اداروں بی بی سی، آئی ٹی وی اور  سکائی نیوز کی جانب سے کرائے گئے ایگزٹ پول میں پیش گوئی کی گئی تھی کہ لیبر پارٹی 410 نشستیں حاصل کرے گی جبکہ کنزرویٹو پارٹی کی نشستوں کی تعداد کم ہو کر 131 رہ جائے گی۔   

 سونک نے کہا لیبر پارٹی نے یہ عام انتخابات جیتے ہیں، میں نے سر کیئر اسٹارمر کو ان کی جیت پر مبارکباد دینے کے لئے فون کیا ہے۔    انہوں نے کہا کہ برطانوی عوام نے ایک سنجیدہ فیصلہ سنایا ہے، ابھی بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے  اور میں اس نقصان کی ذمہ داری لیتا ہوں۔

 لیبر پارٹی کی اکثریت کی تصدیق کے بعد اسٹارمر نے وسطی لندن میں ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے یہ  کر دکھای، آپ نے اس کے لیے مہم چلائی، آپ نے اس کے لیے لڑائی لڑی اور اب یہ وقت  آ چکا ہے اور'تبدیلی اب شروع ہوتی ہے۔