• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

برطانوی حکومت انکم ٹیکس کی بلند ترین شرح ختم کرنے کے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئیتازترین

October 05, 2022

لندن(شِنہوا) برطانوی حکومت زبردست مالی بحران اورکنزرویٹو پارٹی کے اندر سے سخت تنقید کے بعد انکم ٹیکس کی بلند ترین 45 فیصد شرح ختم کرنے کے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔

خزانہ کے چانسلر کواسی کوارٹینگ نے  ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ  یہ واضح ہے کہ انکم ٹیکس کی چھوٹ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے ہمارے اوور رائیڈنگ مشن کے لیے ایک پریشانی کا باعث بن گئی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سے ہم اپنے گروتھ پیکج کے اہم اہداف بشمول انرجی بلز کے لیے سپورٹ، ٹیکسوں میں کٹوتی کے دیگر منصوبوں اور سپلائی سائیڈ ریفارمز حاصل کرنے پر توجہ مرکوز کرسکیں گے۔