لندن (شِنہوا) برطانیہ میں مالیاتی اداروں نے 2023 میں قابل تجدید توانائی منصوبوں میں اپنی سرمایہ کاری کو تین گنا کردیا ہے اور چینی بینک اس ماحول دوست تبدیلی میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔
سٹی آف لندن کارپوریشن اینڈ کلائمیٹ پالیسی انیشی ایٹو کے مطابق قابل تجدید توانائی منصوبوں میں برطانوی مالیاتی اداروں کی سرمایہ کاری 2023 میں بڑھ کر 2.3 ارب ڈالر ہوگئی۔ 2015 سے چینی مالیاتی اداروں کے لندن اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے 12 ارب ڈالر کے گرین بانڈز جاری کئےگئے۔
بینک آف چائنہ لندن برانچ اور چائنہ کنسٹرکشن بینک کارپوریشن لندن برانچ جیسے چینی بینکوں نے برطانیہ میں ماحول دوست منصوبوں کے لئے اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کیا ہے۔
جنوری 2024 تک بینک آف چائنہ لندن برانچ نے برطانیہ کی مالیاتی مارکیٹ میں 2.4 ارب ڈالر مالیت کے پائیدار بانڈز جاری کئے تھے چائنہ کنسٹرکشن بینک کارپوریشن لندن برانچ نے برطانوی بادشاہ چارلس سوم کے تجویز کردہ سسٹین ایبل مارکیٹس انیشی ایٹو میں فعال کردار ادا کیا۔
چائنہ کنسٹرکشن بینک کارپوریشن لندن برانچ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر آئی من یانگ نے کہا کہ چین۔ برطانیہ تھرڈ پارٹی مارکیٹ تعاون تمام شرکاء کو اپنے تقابلی فوائد سے فائدہ اٹھانے اور پائیدار ترقیاتی ایجنڈے کے مسلسل عملدرآمد کی اجازت دیتا ہے۔