• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

برطانیہ ایک چین اصول کی پاسداری کرے، ترجمان دفترخارجہتازترین

November 08, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ نے برطانیہ پرزور دیا ہے کہ وہ ایک چین اصول کی پاسداری کرے اور تائیوان کے ساتھ ہر قسم کے سرکاری رابطے بند کردے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لی جیان نے پریس بریفنگ میں کہا کہ چین نے متعدد مواقع پر تائیوان بارے اپنے اصولی موقف کا اعادہ کیا ہے۔

ژاؤ نے کہا کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے اور تائیوان چین کا اٹوٹ انگ ہے، تائیوان خطے اور چین کے ساتھ سفارتی تعلقات رکھنے والے ممالک کے درمیان کسی بھی قسم کے سرکاری رابطوں کی چین سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

ژاؤ نے کہا کہ ایک چین اصول چین اور برطانیہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے فروغ کی سیاسی بنیاد ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہم برطانیہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ چین کی خودمختاری کا احترام کرے، ایک چین اصول پرعمل کرے۔ تائیوان کے ساتھ کسی بھی قسم کی سرکاری بات چیت بند کرے اور علیحد گی پسند عناصر کو  "تائیوان کی آزادی" کے گمراہ کن پیغامات دینا بند کردے۔

ژاؤ نے مزید کہا کہ تائیوان حکام کو بھی ہوشیاررہنا چاہیے کہ بیرونی قوتوں سے ساز باز کرکے آزادی حاصل کرنے کی ہرکوشش ناکام کردی جائے گی۔