بوجومبورا (شِنہوا) برونڈی ، چین کے ساتھ تعاون سے لطف اندوز ہو رہا ہے اور چینی مواصلاتی کمپنیز کی مدد سے افریقی ملک کے موبائل رابطے میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
وزیر مواصلات، انفارمیشن ٹیکنالوجیز اور میڈیا لیوکیڈی نداکیسابا نے شِنہوا کو ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ اگر ہم برونڈی میں مواصلات کے شعبے میں چینی کمپنیز کی طرف سے ریکارڈ کی گئی کامیابیوں پر غور کرتے ہیں تو تعاون مثبت ہے۔
نداکیسابا نے کہا کہ برونڈی کی آبادی اب (چینی پے ٹیلی ویژن کمپنی) اسٹار ٹائمز کی بدولت ڈیجیٹل ٹیلی ویژن تک رسائی حاصل کر چکی ہے۔ اس کے علاوہ چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کی جانب سے فراہم کیے جانے والے آلات کی بدولت آبادی کو موبائل فون تک رسائی حاصل ہے۔
وزیر نے کہا کہ چینی مواصلاتی کمپنیز نے ملک کے دور دراز علاقوں میں بھی برونڈی کے لوگوں کی زندگیوں کے کھلے پن میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے خاص طور پر 10 ہزار افریقی دیہات کے لئے چینی سیٹلائٹ ٹی وی منصوبے کا ذکر کیا جن میں سے 500 برونڈی میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیٹلائٹ ٹی وی منصوبے کی بدولت برونڈی کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگ دنیا بھر سے مفید معلومات حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
کسانوں کو اب زراعت، سائنس یا صحت کے بارے میں معلومات تک رسائی حاصل ہے۔ اس سے لوگوں کی روزمرہ زندگی پر بڑا مثبت اثر ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان ٹیلی ویژن پروگرامزنے برونڈی کے لوگوں کے افق کو وسیع کیا ہے اور انہیں غربت کے خلاف لڑنے میں مدد فراہم کی ہے۔
ہواوے برونڈی میں مواصلاتی کمپنیز کو سازوسامان فراہم کرنے والی اہم کمپنی ہے۔