• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

برکس کی توسیع اپنے روشن امکانات کو ظاہر کرتی ہے: چینتازترین

January 03, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ برکس کی توسیع نے اپنے روشن امکانات ظاہر کئے  ہیں۔

سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، ایران، اور ایتھوپیا یکم جنوری کو برکس میں شامل ہوئے جسے سے برکس کی رکنیت 5 سے 10 تک دگنی ہوگئی۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے روز مرہ کی پریس بریفنگ میں کہا کہ چین برکس کے مستقبل پر مکمل اعتماد رکھتا ہے، برکس تعاون کے طریقہ کار نے ہم آہنگی اور اثر و رسوخ میں اضافہ کیا ہے اور وہ بین الاقوامی معاملات میں اچھائی کے لیے ایک مثبت اور مستحکم قوت بن گئی ہے۔

وانگ نے کہا کہ متعلقہ ممالک کی درخواست پر برکس نے اپنی رکنیت کو بڑھانے کا فیصلہ کیا جو ابھرتی ہوئی منڈیوں اور ترقی پذیر ممالک کی مشترکہ خواہش کو پورا کرتا ہے اور کثیر قطبی کی جانب عالمی رجحان کی پیروی کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ "ہم برکس کے شراکت داروں کے ساتھ مل کر برکس تعاون میں نئے نتائج کے لیے کوشش کریں گے۔