• Columbus, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

برکس بین الاقوامی صحافت کے تربیتی پروگرام کا آغازتازترین

December 29, 2022

بیجنگ (شِنہوا) برکس ملکوں  کے میڈیا پروفیشنلز کے لیے صحافت کے آن لائن تربیتی پروگرام کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز ہو گیا ہے ۔

شِنہوا نیوز ایجنسی کے زیر اہتمام  شروع ہونے والے تین ماہ کے اس تربیتی پروگرام میں برازیل، روس، بھارت، چین، جنوبی افریقہ اور دیگر ترقی پذیر ملکوں  سے مجموعی طور پر تربیت پانے والے 50 افراد حصہ لیں گے۔

برکس میڈیا فورم کے ایگزیکٹو چیئرمین اور شِنہوا نیوز ایجنسی کے صدر فو ہوا نے ویڈیو لنک  کے ذریعے تربیتی پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام  کی تجویزچین کے صدر شی جن پھنگ  نے ستمبر 2021 میں 13ویں برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر پیش کی تھی ۔

 امید ہے کہ یہ پروگرام تمام ملکوں  کے تربیت پانے والے  افراد کو  ایک عالمی وژن  کے قیام ، ان کے تعاون کے احساس کو بڑھانے، ان کی صحافتی پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیت کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرے  گا۔

 علاوہ ازیں اس سے انہیں   برکس کی مزید اور بہتر خبریں  تلاش کر نے  اور بیان کرنے میں مدد ملے گی اور وہ باہمی فائدے اورمشترکہ ترقی کا مطالبہ کرنے والے  برکس ملکوں  کی آواز کو  آگے بڑھائیں گے ۔

برکس میڈیا فورم کے پریزیڈیم کے رکن اداروں کی جانب  سے مشترکہ طور پر منعقدہ  یہ  تربیتی پروگرام 14ویں برکس سربراہی اجلاس کے  بیجنگ اعلامیہ پر عمل درآمد کے لیے ایک اہم اقدام ہے۔

سال 2015 میں شروع  ہونے والے اس برکس  میڈیا فورم کا طریقہ کار شِنہوا نے تجویز کیا اور اسے پانچ ملکوں  کے مرکزی دھارے کے میڈیا نے مشترکہ طور پر شروع کیا تھا۔ 

آن لائن صحافت کا پہلا تربیتی پروگرام دسمبر 2021 سے مارچ 2022 تک کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا تھا۔