• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

برکس عالمی سطح پر غیر معمولی کردار ادا کر سکتا ہے، برازیلین صدرتازترین

August 03, 2023

برازیلیا (شِنہوا) برازیل کے صدر لوئیز اناسیو  لولاڈی سلوا نے کہا ہے کہ برکس بلاک عالمی سطح پر ایک غیر معمولی کردار ادا کر نے کا حامل ہے ۔

 یہ ترقی پذیر ممالک کو سخت شرائط کے بغیر مالی اعانت کی پیش کش کرکے عدم مساوات کو کم کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔

غیر ملکی نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو میں برازیل کے رہنما نے کہا کہ انہیں اس مہینے کے آخر میں جنوبی افریقہ میں ہونے والے 15 ویں برکس سربراہ اجلاس سے بہت زیادہ توقعات ہیں اور یہ انتہائی اہم ہے کہ سعودی عرب، ارجنٹائن اور دیگر بڑے ترقی پذیر ممالک اس بلاک میں شامل ہوں۔

جنوبی افریقی حکومت کے مطابق 40 سے زائد ممالک نے برکس میں شمولیت بارے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

لولا  نے کہا کہ اس اجلاس میں ہم اتفاق رائے سے فیصلہ کرسکتے ہیں کہ کون سے نئے ممالک برکس میں شامل ہوسکیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ وہ برکس کی شرائط کو پورا کرنے والے دیگر ممالک کو اس گروپ میں شامل ہونے کی اجازت دینے بارے  انتہائی اہم سمجھتے ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ عالمی نقطہ نظر  کے مطا بق  برکس ایک غیر معمولی کردار ادا کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ برکس نیو ڈیویلپمنٹ بینک کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے مقابلے میں زیادہ موثر اور فراخ دل ہونا چاہئے۔

برکس بلاک پانچ ابھرتے ہوئے ممالک برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ پر مشتمل ہے۔