اواگا ڈوگو (شِنہوا) برکینا فاسو کے مشرقی علاقے میں ایک فوجی دستے پر حملے میں 33 فوجی ہلاک ہوگئے۔
فوج نے ایک اعلامیہ میں بتایا کہ اوگارو میں ایک بڑے کمپلیکس پر حملہ کیا گیا جس میں 33 فوجی ہلاک اور 12 دیگر زخمی ہوئے۔
اعلامیہ کے مطابق لڑائی بہت شدید تھی اور فوجیوں نے بڑے بے جگری سے دشمنوں کی بڑی تعداد کا مقابلہ کیا۔
اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے کمک آنے سے قبل کم از کم 40 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
مغربی افریقہ کے ملک میں 2015 سے جاری انتشار کے سبب متعدد افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوچکے ہیں۔