اواگاڈوگو(شِنہوا )برکینا فاسو میں رواں ہفتے دو دہشت گردانہ حملوں میں 8 فوجیوں اور رضاکار ملیشیا کے 33 اہلکاروں سمیت 41 افراد مارے گئے۔برکینا فاسوکی فوج نے ایک بیان میں کہا ہیکہ منگل کے روز صوبہ موہون میں تیا کے علاقے کے قریب فوجی یونٹ پر گھات لگا کر حملہ ہوا جس پرفوجی یونٹ کی جوابی کارروائی میں30 سے زائد دہشت گردہلاک ہو گئے جبکہ اس دوران آٹھ فوجی ہلاک اور نو زخمی ہوئے۔ایک دن قبل سانماتینگا صوبے کے علاقے نواکا میں فوج کے معاون گروپ ،وطن کے دفاعی رضاکاروں (وی ڈی پی) نے ایک دہشت گردانہ حملے کے جواب میں دہشت گردوں کو نشانہ بنایا۔فوج نے کہا کہ وی ڈی پی ارکان نے تقریبا 50 دہشت گردوں کو ہلاک کر کیان سے بڑی مقدار میں ساز و سامان برآمد کیا جبکہ اس کارروائی کے دوران وی ڈی پی کے 33 ارکان ہلاک ہوئے۔