اواگاڈوگو (شِںہوا) برکینافاسو حکومت نے ایک اعلامیہ میں بتایا ہے کہ برکینا فاسو کے شمال میں ایک سپلائی قافلے پر حملہ میں 11 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق دہشت گردوں نے فوج کی زیرنگرانی جیبو جا نے والے اس سپلائی قافلے پر حملہ ساحل خطے کے صوبہ سوام میں گاس کنڈے کی ایک بستی کے قریب کیا ۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ غیرحتمی اعدادوشمار کے مطابق 11 فوجی ہلاک ہو ئے ،اور 20 فو جیوں سمیت 28 افراد زخمی ہوئے، جبکہ تقریباً 50 شہری لاپتہ ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق اس حملے سے بھاری نقصان ہوا ہے، جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔
مغربی افریقہ کے ملک برکینا فاسو میں سیکیورٹی کی صورتحال 2015 سے خراب ہے۔ حملوں میں 1 ہزار سے زائد افراد قتل ہوچکے ہیں جبکہ بے دخل ہونے والوں کی تعداد 19 لاکھ کے قریب ہے۔