• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

برکینا فاسو کے عوام اپنے اختلافات بات چیت کے ذریعے حل کریں ، ایکواستازترین

October 05, 2022

بساؤ(شِنہوا)مغربی افریقی ریاستوں کی اقتصادی برادری (ایکواس) نے برکینا فاسو کے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کریں۔

ایکواس کے موجودہ چیئرمین اور گنی بساؤ کے صدر امارو سیسوکو ایمبالو نے بھی برکینا کے حکام کے ایکواس کے ساتھ کیے گئے وعدے کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا۔

ایمبالو نے یہ بھی اعلان کیا کہ ایکواس کی جانب سے برکینا فاسو میں امن اور استحکام کا عزم ظاہر کرنے کیلئے مغربی افریقی ریاستوں کی اقتصادی برادری کا ایک وفد برکینا فاسو بھیجا جائیگا۔

برکینافاسو آرمی کے کیپٹن ابراہیم ٹرور نے جمعہ کی رات اعلان کیا کہ صدر پال ہنری سانڈوگوڈیمیبا کو معزول کر دیا گیا ہے۔

مذہبی و سماجی رہنماؤں نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا تھا کہ سنگین انسانی اور مادی نتائج کے ساتھ تصادم سے بچنے کیلئے سانڈوگو ڈیمیبا نےاپنے عہدے سے استعفیٰ دینے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے ۔