• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

برازیل میں فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں 9 افراد ہلاکتازترین

October 06, 2023

ریو ڈی جنیرو(شِنہوا) برازیل کی ریو ڈی جنیرو اور باہیا ریاست میں دو الگ الگ فائرنگ کے واقعات میں 9 افراد ہلاک ہو گئے۔

مقامی میڈیا نے بتایا کہ بارا دا تیجوکا کے سیاحتی ساحل پر تین ڈاکٹروں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

 رپورٹ کے مطابق تین شوٹروں نےایک کارسے باہر نکل کر متاثرین پر فائرنگ کی جس سے تین افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حملہ آوروں نے غلطی سے ڈاکٹروں میں سے ایک کو مقامی ملیشیا کا رکن سمجھ کر اس پر فائرنگ کی۔

 دریں اثنا باہیا کے جنوب میں واقع میونسپلٹی جیکی میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک حاملہ خاتون اور ایک پانچ سالہ بچی سمیت ایک ہی خاندان کے چھ افراد مارے گئے۔