• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

براز یل، فائرنگ کے تبادلے میں 5 افراد ہلاکتازترین

September 27, 2022

ریو ڈی جنیرو (شِنہوا) مارے فاویلا میں پولیس اور منشیات کے مشتبہ اسمگلروں کے درمیان فائرنگ کے ایک شدید تبادلے میں کم از کم 5 افراد ہلاک اور3 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس نے  بتایا ہے کہ یہاں ہلاک اور زخمی ہونے والے مشتبہ منشیات اسمگلرز تھے۔

فائرنگ کا تبادلہ صبح سویرے اس وقت شروع ہوا جب ریو پولیس کی انٹیلی جنس سروسز کو اطلاع ملی کہ منشیات کے اسمگلروں کا ایک گروپ فاویلا میں ایک حریف گروہ کے علاقے پر حملہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

پولیس کےمطابق فائرنگ کے تبادلے کے بعد 26 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس کے علاوہ ایک دستی بم، ایک ٹن چرس ، 20 مسروقہ گاڑیاں اور موٹرسائیکلز بھی قبضے میں لئے گئی ہیں۔

فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 35 اسکولز، چار مراکز صحت اور ایک یونیورسٹی کیمپس کو بند کرنا پڑا۔ اس کی وجہ سے ریڈ لائن ایکسپریس وے پرٹریفک بھی معطل ہوگئی، جو کہ ریو کے اہم داخلی اور خارجی راستوں میں سے ایک ہے۔