لا پاز(شِنہوا) بولیویا میں 26 جون کی ناکام بغاوت میں ملوث 34 مشتبہ افراد سے متعلق تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔جن میں سویلین اور فوجی دونوں اہلکار شامل ہیں۔ پراسیکیوٹر فرینکلن البرٹا نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں بتایا کہ ان افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں اور یہ کہ بغاوت کی کوشش میں ملوث ان افراد کے کردار کے تعین کے لیے چھاپے اور دیگر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ سابق آرمی کمانڈر جوآن جوز زونیگا سمیت مشتبہ افراد میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی اہلکار بھی شامل ہیں، جنہوں نے حریف دھڑے کی قیادت کی اور 26 جون کو لا پاز شہر میں صدارتی محل پر دھاوا بولا تھا۔