لا پاز(شِنہوا) بولیویا کی عدالت نےصدر لوئس آرس کے خلاف ناکام بغاوت کے الزام میں جنرل جوآن ہوزے زونیگا اور دیگر دوسابق فوجی سربراہوں کو احتیاطی طور پر 6ماہ قید کی سزا سنادی ہے۔
سابق فوجی سربراہوں کے خلاف دہشت گردی اور مسلح بغاوت کے الزامات کی تحقیقات جاری ہیں اور انہیں ڈپارٹمنٹ آف لا پاز کی ہائی سیکورٹی جیل چونکوکورو میں رکھا گیا ہے۔
استغاثہ کی ٹیم نے اپنے دلائل میں کہا کہ فرار ہونے کے خطرہ اورتفتیش میں رکاوٹ بننے کے خدشہ کے پیش نظر ملزمان کو حراست میں رکھنا ضروری ہے۔