• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بوآؤفورم کے شرکاء کا بحیرہ جنوبی چین میں تعاون پر زورتازترین

March 31, 2023

بوآؤ(شِنہوا) چین کےجنوبی صوبے ہائی نان میں جاری بوآؤفورم کے شرکاء نے بحیرہ جنوبی چین میں بات چیت اور تعاون پر زور دیاہے۔ 20 سے زائد ممالک اور خطوں کے 100 سے زائد ماہرین، سفارت کاروں اور سرکاری حکام نے بحیرہ جنوبی چین کے حوالے سے منعقدہ  سیشن میں شرکت کی۔ چین کے خارجہ امور کے معاون وزیر نونگ رونگ نے ایک تحریری بیان میں کہا کہ بحیرہ جنوبی چین خطے کے ممالک کا مشترکہ گھر ہے اور گزشتہ برسوں کے دوران ان ممالک نے تنازعات کوحل کرنے کے لیےباہمی اعتماد کو بڑھاتے اور تعاون کو فروغ دیتے ہوئے موثر طریقہ کار اور تجربا ت کو وضع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک نے بحیرہ جنوبی چین میں فریقین کے طرز عمل سے متعلق اعلامیہ پر مکمل اور مؤثر طریقے سے عملدرآمد کرتے ہوئے ضابطہ اخلاق کے متن پر مشاورت کو آگے بڑھایا ہے، جس سے میری ٹائم ریجن میں انتظامی ضابطوں کا ایک مضبوط اور اپ گریڈ ورژن تشکیل دیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کےاقتصادی وسماجی امور کے لیے سابق انڈر سیکرٹری جنرل  لیوژینمن نے کہا کہ خطے کے ممالک کے تھنک ٹینکس بحیرہ جنوبی چین سے متعلق مسائل بشمول سمندری ماحولیاتی تحفظ، سمندری سائنسی تحقیق اور میری ٹائم سیکورٹی اور بچاؤ کی سرگرمیوں پر بات چیت اور عملی تعاون کے لیے ایک دوسرے کا ساتھ دے سکتے ہیں۔